…آدمی کا کٹا ہوانازک عضو 23 گھنٹے بعد جسم کے ساتھ

قارئین آپ کو انتہائی اہم اور حیران کن حبر سے آگاہ کریں کے برطانیہ میں جدید میڈیکل سائنس نے ایک اور بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا۔

ایک آدمی کا کٹا ہوانازک عضو 23گھنٹے بعد ڈاکٹروں نے اس کے جسم کے ساتھ جوڑ دیا۔ اتنے عرصے کے بعد جسم سے جوڑے جانے کے بعد اس کے جسم کا یہ حصہ پہلے کی طرح مکمل فعال ہے۔

34سالہ شخص کا تعلق برمنگھم سے ہے جوسنگین ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے خود کو گاہے نقصان پہنچاتا رہتا ہے۔ اب کی بار اس نے چھری سے اپنا نازک حصہ ہی کاٹ ڈالا۔
اس آدمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں یونیورسٹی ہسپتال برمنگھم لایا گیا ۔ اس کا کٹا ہوا عضو برف میں محفوظ کیا گیا تھا۔ جب اسے آپریشن تھیٹر لیجایا گیا اور عضو واپس اس کے جسم کے ساتھ سیا گیا، تب تک اس واقعے کو 23گھنٹے گزر چکے تھے۔

6ہفتوں کے علاج کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب مریض کا عضو مکمل طور پر کام کر رہا ہے اور اس کی ایستادگی میں کچھ خاص فرق نہیں آیا۔ یہ واقعہ برٹش میڈیکل جرنل میں رپورٹ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں