آنکھوں کی سرجری بھی کرالی، بیٹی کو سنبھال بھی رہی ہیں ۔۔ کرن ناز نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی؟
ویسے تو مشہور شخصیات کو ٹی وی پر ہی دیکھا گیا ہے، یا تو میزبان کے طور پر یا پھر مہمان کے طور پر دیکھتے ہیں۔ کیمرے کے پیچھے یہ مشہور شخصیات کس طرح رہتے ہیں۔ یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو مشہور اینکر کرن ناز کے بارے میں بتائیں گے، ان کی فیملی اور بیٹی سے متعلق دلچسپ معلومات
کرن ناز کا شمار اس وقت پاکستان کی مشہور اور خوبصورت نیوز اینکرز میں ہوتا ہے، جو کہ بے باک انداز میں کیمرے کے سامنے بات کرتی ہیں۔ کرن ناز اس وقت سماء نیوز کے ساتھ وابستہ ہیں، شروعات میں کرن نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور نیوز کاسٹر کی تھی، لیکن صلاحیتوں کے بل بوتے پر وہ نیوز روم سے پروگرام روم تک پہنچ گئیں۔
کرن ناز کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ کرن 15 جون 1990 کو پیدا ہوئی تھیں۔ کرن ناز نے ابتدائی تعلیم تو پنجاب ہی سے حاصل کی مگر گریجوئیشن کراچی کے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے کیا ہے۔
کرن ناز نے حال ہی میں آنکھوں کی سرجری بھی کروائی ہے، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کی تھی۔ پوسٹ میں لکھا کہ الحمد اللہ میری سرجری ہو گئی ہے۔
کرن ناز اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتی ہیں، ایک پروگرام میں کرن اور اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھیں، جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے لاکھ کوشش کی کہ امی بھی میرے جیسے کالے کپڑے پہنیں مگر امی کی ساس یعنی میری دادی نے کالے کپڑے پہننے سے منع کیا تھا، تو اسی لیے وہ آج تک کالے کپڑے نہیں پہنتی۔
ایک پروگرام میں کرنا ناز کا اپنے بھائیوں سے متعلق کہنا تھا کہ چھوٹے بھائی نے اپنے بہنوئی یعنی کرن کے شوہر کی گاڑی ٹکا دیا تھا، یعنی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا تھا۔ جبکہ کرن کہتی ہیں کہ فرخ کا سمیع کے ساتھ ایک الگ ہی رشتہ ہے۔
فرخ کہتے ہیں کہ شروعات میں سمیع بھائی ( کرن ناز کے شوہر) سے میری اس طرح نہیں بنی تھی، مجھے لگا وہ مجھ پر رعب ڈال رہے ہیں، حالانکہ س جانتے تھے کہ میں انا کے علاوہ کسی کے رعب میں نہیں آتا تھا۔ شروعات میں میری طرف سے بہت مسئلے ہوئے تھے۔ التبہ جیسے جیسے ہم باتیں کرتے رہے، اب الحمداللہ ان سے کافی اچھی دوستی ہے۔
کرن ناز کی 2015 میں سمیع رحمان سے شادی ہوئی تھی، سمیع رحمان کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری ہی سے ہے جبکہ وہ ڈان نیوز میں کنٹرولر روم ان چارج کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ سمیع اور کرن دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کرن ناز نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اگر میرے شوہر نے دوسری شادی کرنے کی اجازت مانگی تو میں منع نہیں کروں گی۔ کیونکہ اللہ نے مرد کو 4 شادیوں کی اجازت دی ہے۔
کرن ناز کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عائشہ ہے، زینب قتل کیس کے موقع پر کرن اپنی بیٹی کو لائیو پروگرام میں بھی لائی تھیں۔ کرن کی بیٹی بالکل کرن ہی کی طرح ہیں، وہ بھی کرن کی طرح باتیں کرتی ہیں، اور انداز بھی کرن ہی کی طرح ہیں.