اب نہ آٹا گوندھنے کی فکر اور نہ ہی روٹی بنانے کی ۔۔ روٹی بنانے والی مشین جو آپ کی بڑی مشکل آسان کرے
روٹی بنانے کے لیے سب سے پہلے آٹا گوندھنے اور پھر پیڑا بنانے کی محنت ہوتی ہے۔ اس سب کے بعد روٹی کو بیلنا بھی پڑتا ہے۔ یہ سب کام تو ہو جاتے ہیں مگر گول روٹی بیلنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہے۔ خواتین بھی اس گول روٹی سے چڑ جاتی ہیں۔ لیکن اب مارکیٹ میں آپ کی اس بڑی مشکل کے لیے بہت سارے حل موجود ہیں۔ اب آپ کو 3 الگ الگ چیزیں بھی مارکیٹ میں مل رہی ہیں اور ایک پوری روٹی بنانے والی مشین۔ جس کی قیمت اندازً 20 ہزار ہوسکتی ہے۔ البتہ اگر آٹا گوندھنے کی مشین لیں گے تو وہ آپ کو 7 ہزار میں آسانی سے مل جائے گی۔ لیکن اس کے لیے آپ کو الیکٹرانک مارکیٹ کا رُخ کرنا ہوگا۔ اور چاہیں تو آن لائن خرید لیں۔
٭ روٹی بنانے والی مشین میں آپ کو صرف آٹا، حسبِ ضرورت پانی، آدھا کپ آئل اور نمک ڈالنا ہوتا ہے۔ جس کے بعد مشین کو آن کردیں۔ آٹا گوندھنے والے حصے میں آٹا گوندھ جائے گا۔
٭ اس کے بعد پیڑا بنانے والے حصے میں وہ آٹا ڈال دیں۔ پیڑے خود بخود بن کر نکل جائیں گے۔ اب روٹی کو برنر والے حصے میں ڈال دیں اگر تو روٹی پھولی پھولی بن کر تیار ہو جائے گی۔٭ لیجیئے بنا کسی مشکل کے روٹی بن کر تیار ہوگئی۔٭ بازار میں آٹا گوندھنے کی مشین الگ سے بھی ملتی ہے۔ اس سے وہ خواتین جن کو ہاتھ میں درد کی شکایت ہے ان کا بڑا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔٭ روٹی کے پیڑے بنانے کے لیے بھی الگ سے مشین ملتی ہے۔ جس سے گول گول پیڑے خود بخود بن کر نکل آتے ہیں۔٭ اس کے علاوہ صرف روٹی کو بیلنے اور سیکنے کی ایک مشین دستیاب ہے۔ وہ لوگ جو کینٹین کا بزنس کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ مشینیں بہت کارآمد ہیں۔