Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اتنی بڑی اداکارہ بے گھر ہوگئیں ؟ سوشل میڈیا پر بُشریٰ انصاری کی وائرل ویڈیو کے چرچے ہر جگہ

بشریٰ انصاری پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔ ان کا ہر گانا اور ڈرامہ عوام میں بہت زیادہ مقبول ہوتا ہے۔ ان کی آواز نے لوگوں پر سحر طاری کر رکھا ہے۔ بشریٰ انصاری کی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک مال کی دکان کے باہر فرش پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی یہ ویڈیو مختلف پیجز پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں بشریٰ انصاری فرش پر بیٹھی ہیں اور خود کو بے گھر کہہ رہی ہیں۔ اسی مال میں ان کے ساتھ نعمان اعجاز بھی ہیں۔ جو ان سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کا آئیکون سڑک پر آگیا، بشریٰ جی یہ کیا ہوگیا؟

ان کو جواب دیتے ہوئے بشریٰ کہتی ہیں کہ: ” ان ملکوں میں بڑے بڑے مالز بنادیتے ہیں لیکن بینچز نہیں بناتے کہ بزرگ انسان بیٹھ ہی جائے۔ میں بہت تھک گئی ہوں۔ میں بے گھر ہوں دیکھو سامان کے ساتھ بیٹھی ہوں۔ ”

ویڈیو میں بشریٰ کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے نعمان کہتے ہیں کہ چلیں اٹھیں کھڑی ہو جائیں جس پر بشرٰی کہتی ہیں کہ میرے لیے آسان نہیں ہے اتنی جلدی اٹھنا۔ یہ مالز میں کوئی بینچ کیوں نہیں لگاتے کہ جو میرے جیسا بوڑھا شخص آرام سے بیٹھ جائے۔

آگے سے نعمان کہتے ہیں کہ ہاں دیکھیے ہیروں کی دکان کے سامنے بشرٰی بیٹھی ہیں اور خود کو بے گھر کہہ رہی ہیں۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ ہاں ہیرے خرید خرید کر میں تھک گئی اسی لیے زمین پر بیٹھ گئی۔