اداکارہ علیزے شاہ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا
کراچی (این این آئی) پاکستانی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کے برے رویئے کے خلاف ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔
معصوم سے چہرے کی مالک اداکارہ علیزے شاہ کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں۔انہیں اس انڈسٹری میں نیا بھی نہیں کہا جا سکتا،
علیزے شاہ کئی پروجیکٹس میں کام کر کے اداکاری اور پیشہ ورانہ قواعد و ضوابط کو اچھی طرح سے جانتی ہیں پھر بھی ان کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے متعلق ایک اورسکینڈل سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوری ڈے پروڈکشن ہائوس کی جانب سے متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے
۔پروڈکشن ہائوس کے مطابق ان کے پروجیکٹ پر کام کے دوران علیزے شاہ نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے شوٹنگ چھوڑ دی جس سے ان کے کام میں خلل آیا ہے اور مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔