اسلام آباد، یادگار قائداعظم پر نیم عریاں فوٹو شوٹ، لڑکی اور لڑکے کی تلاش شروع

اسلام آباد میں یادگار قائداعظم پر نیم عریاں فوٹو شوٹ، لڑکی اور لڑکے کی تلاش شروع کر دی گئی،

سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے کی نیم عریاں لباس پہنے تصویر وائرل ہے، یہ تصویر اسلام آباد ایکسپریس وے پر یادگار قائد اعظم کے مقام پر لی گئی ہے،

سوشل میڈیا صارفین نے اس فوٹو شوٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور لڑکی اور لڑکے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے،

ٹوئٹر پر ڈی سی اسلام آباد کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے جس پر حمزہ شفقات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو بھی اس حوالے سے مزید معلومات ہوں تو وہ مطلع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں