الله تعالیٰ نعمتیں چھین لیتا ہے
ایک دن میں نے بابا جی سے پوچھا کہ الله ﺗﻌﺎﻟٰﯽ اپنے نافرمان بندوں سے اپنی نعمتیں چھین لیتا ہے، لیکن میں نے دیکھا سب کے پاس پہننے اوڑھنے کو خانے پینے کو سب کچھ موجود ہوتا ہے. الله ﺗﻌﺎﻟٰﯽ تو کسی سے کچھ بھی نہیں چھینتے. بابا جی میری بات سن کر مسکرانے لگے اور پوچھا کیا تیری نماز میں خشوع و خضو ہے ؟ میں بولا نہیں. پھر پوچھا کیا قرآن کی تلاوت کرتے وقت لذت محسوس کرتے ہو ؟ میں نے بولا نہیں. پھر پوچھا کیا پانچ وقت کی نماز پابندی سے پرھتے ہو ؟ میرا جواب اس دفعہ بھی نفی میں تھا. بابا جی نے مزید پوچھا کیا نیکی کرنے کی طرف دھیان جاتا ہے ؟ میں نے کہا نہیں . کیا زبان الله کے ذکر کی عادی ہے ؟ نہیں. بابا جی مسکرے اور بولے
بولے یہی وہ نعمتیں ہیں جو الله اپنے نافرمانوں سے چھین لیتے ہیں. موجودہ دور میں ہر مسلمان الله کی دی ہوئی مادی نعمتوں کو پا کر خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان سمجھتا ہے اور سوچتا ہے کہ میرے پاس تو اللہ کا دیا سب کچھ موجود ہے جب کہ وو نعمتیں ہماری آزمائش ہیں اصل نعمتیں وہی ہیں جو ہمیں الله کے قریب لے جائیں اور اس کا عبادت گزار اور شکر گزار بندہ بنائیں.