ان کے بغیر تو شادی مکمل نہیں ہوگی ۔۔ شادی میں سپیشل گیسٹ کے طور پر بلی کی شرکت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شادی میں شرکت کرنے والے ویسے تو سب ہی مہمان خاص ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ خصوصی طور پر شرکت کرنے والے سب کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ ایسی ہی ایک شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے بلی رانی نے جامنی رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں، ساتھ ہی سکارف بھی پہنا ہوا ہے۔ پرس لٹکائے وہ بھی شادی کی تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔ ان کو مزے سے سٹیج کے ساتھ والی میز پر بیٹھنے کی جگہ دی ہوئی ہے لیکن بلی رانی مزے سے جگہ پر کھڑے ہو کر سب کو غُور رہی ہیں۔یہ بلی دراصل فریڈی لگیانا نامی ایک انڈونیشیائی ٹیچر کی ہے جو شادی میں خود تو مہمان بنیں لیکن اپنے ساتھ بلی کو بھی لے کر پہنچ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں