اپنی دو سگی بیٹیوں کی عصمت دری کرنے والا باپ۔۔

قارئین آپ کو یہاں انتہائی افسوس ناک خبر سے آگاہ کریں کےاپنی سات اور آٹھ سال کی سگی بیٹیوں کی عصمت دری کرنے والے جنوبی کوریا کے باپ کی سزا میں عدالت نے تین سال کا اضافہ کردیا ہے۔

پہلی عدالت نے مجرم کو 10 سال جیل کی سزا سنائی تھی جس پر اس نے سزا کم کرانے کے لئے ہائی کورٹ میں اپیل کر رکھی تھی۔تھیجن ہائی کورٹ نے 43 سالہ مجرم کی سزا 13سال کرتے ہوئے دس سال تک بچوں اور معذور افراد کے لیے

موجود فلاحی سہولیات میں کام کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ مجرم کے جرم کا انکشاف اس وقت ہوا تھا جب اس کی بڑی بیٹی نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

پہلی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بڑی بیٹی اطلاع نہ دیتی تو اس سے بھی زیادہ نقصان ہو سکتا تھا جس کی وجہ سے مجرم سخت سزا کا مستحق ہے جبکہ ہائی کورٹ نے مجرم کی سزا کو تین سال بڑھاتے ہوئے کہا کہ

بچیاں اپنے والد پر انحصار کرتی تھیں اور وہ کسی کو اس بارے میں آسانی سے بتا بھی نہیں سکتی تھیں اور اگر یہ ظلم اسی طرح چلتا رہتا تو بچیاں پوری عمر اس دکھ سے کبھی نہ نکل سکتیں اورمعصوم بچیوں کے مجرم باپ نے ان کا مستقبل تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں