ایئرپورٹ پر بھائی بہن 12 کروڑ روپے کی بڑی رقم کے ساتھ گرفتار، جانیے گرفتاری کے بعد کیا ہوا؟

بھائی بہن آپس میں مل کر بہت سی شرارتیں کرتے ہیں اور بعض اوقات وہ شرارتیں بڑا جرم بھی بن جاتی ہیں۔ بالکل ایسا ہی ایک واقعہ کراچی ایئرپورٹ پر کچھ روز قبل پیش آیا۔ ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے 2 بھائی بہن مسافر سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو یعنی تقریباً 12 کروڑ روپے برآمد کیے۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق: ” مسافر عبید صدیقی اور ان کی بہن اقصیٰ صدیقی نے ساری رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی۔ عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی تلاشی کی تو مذکورہ رقم برآمد ہوئی۔ یہ منی لانڈرنگ کی ایک بڑی کوشش تھی جس کو بروقت کارروائی کرکے ناکام بنایا گیا۔

گرفتار بہن بھائی اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ اسلام نگر نزد جامع مسجد قباء کے رہائشی ہیں اور ابراہیم ھوٹل کے مالک محمد افضل کے بچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں