بارش کے باعث لیسکو کا نظام بیٹھ گیا۔۔۔

قارئین یہاں آپ کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں لاہور میں بارش برسنے کے کچھ دیر بعد ہی لیسکو کا نظام بیٹھ اور متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید

مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے گلشن راوی ، سمن آباد، رائیونڈ روڈ، داتا نگر، ڈیفنس، والٹن روڈ اور بھاٹی گیٹ کے علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

علامہ اقبال ٹاؤن، قلعہ گجرسنگھ، گڑھی شاہو، چائنہ اسکیم ، سگیاں، مانگا منڈی اور شاہدرہ میں بھی بجلی بند رہی۔ ادھرمسلسل برسنے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ متعدد علاقوں میں بارش

کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔ شہر بھر میں بادل برسنے کے باعث لاہور کے تمام نالے بھر گئے اور نکاسی آب کا سسٹم عارضی طور پر بیٹھ گیا جبکہ بارش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں