تین کپ چائے 2 ہزار روپے کی، پانی کے بغیر ایک رات کا کرایہ 20 ہزار دیا ۔۔ اداکارہ فضاء علی نے مری کا حال بتا دیا
سانحہ مری پر جہاں پوری قوم شرمسار ہے۔ وہیں انتظامیہ یہ پتہ لگانے میں اب تک قاصر نظر آرہی ہے کہ آخر اس سانحے کا ذمہ دار ہون ہے؟ مری میں ہوٹل مالکان نے جس طرح کا رویہ اختیار کیا اور کرائے میں بے پناہ اضافہ کیا وہ ظُلم ہے۔ ہوٹل کے کرائے اور کھانے پینے کی چیزوں کے دام بڑھانے کے حوالے سے اداکارہ فضاء علی نے بھی بتایا ہے کہ: ” میں شوٹنگ کے لیے اسلام آباد گئی تو دیکھا کہ برف باری ہو رہی ہے۔ ہم نے بھی مری جانے کا پلان کر لیا۔ مری جانے سے پہلے آن لائن ہوٹل کے کمرے دیکھے مگر وہاں پہنچنے پر ہوٹل کے کمرے دیکھے تو بہت حیرانی ہوئی۔ اروما کیفے میں تین کپ چائے کے 2 ہزار روپے دیے جبکہ چائے بالکل عام ہوٹل جیسی تھی۔ہوٹل انتظامیہ نے ایک رات کا کرایہ 20 ہزار روپے ایڈوانس میں وصول کیا تھا لیکن ہوٹل میں پانی ہی نہیں تھا، جس وجہ سے میں 4 گھنٹے میں ہی وہاں سے چلی گئی۔ شکایت بھی کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا اور کہا گیا کہ پانی اگلے دن کی دوپہر تک آئے گا۔ ” اداکارہ نے عوام سے مطالبہ کیا کہ : ” جو لوگ مری گئے تھے اور جو دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہوٹل انتظامیہ نے ان سے 40 سے 50 ہزار روپے کرایہ وصول کیا، وہ ہوٹلوں کے نام بتائیں۔ ہوٹل مالکان میں صرف 10 فیصد افراد ایسے ہیں جن کا تعلق مری سے ہے۔ زیادہ تری مری کے ہوٹلز کے مالکان بڑے بڑے سیاستدان، کاروباری شخصیات اور وزراء ہیں۔ پاکستانی قوم تھوڑی بہت جو بھی محفوظ ہے وہ پاک فوج کی وجہ سے ہی ہے اور پاک آرمی ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔