جمعہ کو ملک بھر میں یوم فلسطین بھرپور انداز میں منانے کا اعلان
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علما کونسل کے چیرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کو یوم فلسطین بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطین کے معاملہ پر کوی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کی تنظیم ہے ،پاکستان او آئی سی کے تمام فیصلوں پر اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل کرنا
ہوگا،فلسطین پر جو ظلم کیا جارہا اْس کے خلاف اکیس مئی کو ملک بھر میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے۔اس وقت عالم اسلام میں پاکستان کی عوام نے جس طرح فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے فلسطین کے مسئلہ بات کی۔حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یو این او جارہے ہیں جہاں پر وہ امت مسلمہ کی بھرپورنمائندگی کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل مسلسل بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے،مسجد اقصی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا۔انہوں نے بتایاکہ فلسطین کے سفیر سے ملا قات کر کے ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے۔آو آئی سی جو طے کرے گی پاکستان ان فیصلوں کے ساتھ کھڑا ہو گا ،اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کی تنظیم ہے ،کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کی خارجہ ممالک پر اعتراض نہیں کرتا۔انہوں نے بتایاکہ فلسطین کے ایشو پر پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔