جیل میں تھا تو نہ شہباز شریف ملنے آئے اور نہ ہی حمزہ شہباز، ہسپتال داخل ہوں توکسی لیگی رہنما نے رابطہ نہیں کیا، خواجہ آصف‎قیادت کے رویے سے مایوس

)مسلم لیگ ن مرکزی رہنما خواجہ آصف کی رہائی ہوگئی لیکن کوئی بھی لیگی سینئر رہنما ہسپتال نہ پہنچا۔خواجہ آصف اعلیٰ قیادت کے رویہ سے مایوس ہو گئے ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے لاہور میں موجود ہونے کے باوجود کوئی ایم پی اے اور ایم این اے بھی ہسپتال نہ پہنچا۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق مقامی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا کہ جیل کے دنوں میں بھی کوئی سینئر ملنے نہ آیا۔ قبل ازیں احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں خواجہ آصف کی

ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔خواجہ آصف کو پانچ ماہ چھبیس دن کے بعد رہائی ملی ہے۔مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے رہنما میاں اشفاق کی جانب سے احتساب عدالت میں ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرائے گئے، عدالت نے مچلکوں کی تصدیق کے بعد رہائی کی روبکار جاری کیا تھا.

خواجہ آصف کو جیل حکام نے بیماری کی وجہ سے جناح ہسپتال داخل کرا رکھا تھا، ان کی رہائی بھی جناح ہسپتال سے ہوئی۔خواجہ آصف کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں 29دسمبر دوہزار بیس کو گرفتار کیا، طبیعت خراب ہونے پر انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کیلئے جناح ہسپتال سے ہی احتساب عدالت لایا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں