خواتین کو کس طرح کے مرد پسند آتے ہیں؟
قارئین آپ کو انتہائی خیران کن تحقیق سے آگاہ کریں کے خواتین کو کس طرح کے مرد پسند آتے ہیں؟
نئی تحقیق میں ماہرین نے اس سوال کا ایک حیران کن جواب دے دیا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین نے اپنی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو مرد بہت آہستہ ،
سرگوشی کے انداز میں گفتگو کرتے ہوں، خواتین کو بہت زیادہ پسند آتے ہیں۔ خواتین کی نظر میں مردوں زیرلب بولنے کی عادت ان کی مردانہ وجاہت میں کئی گنا اضافہ کر دیتی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈینیئل سٹیئر نے بتایا ہے کہ ”جنسی اعتبار سے دیکھا جائے تو خواتین مردوں میں ایسی خصوصیات کو ترجیح دیتی ہیں جو انہیں زیادہ ’مردانہ‘ بناتی ہیں۔ دھیمے بولنا بھی انہی عادات میں سے ایک ہے۔
آپ اسے یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ مردوں کی طرف سے غیر واضح تقریر خواتین کی نظروں میں انہیں پرکشش بناتی ہے۔ ہماری تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شوہر اگربیوی کے
کانوں میں سرگوشی میں باتیں کرنے کی عادت اپنائے تو اس سے ان کے ازدواجی تعلق پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔