دنیا بھرمیں مقیم پاکستانی حقیقی آزادی کیلئے مالی اعانت کریں،عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ ’’حقیقی آزادی کیلئے مالی اعانت کیجئے‘‘۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ

’’یہ ایک خود مختار پاکستان کی تحریک ہے ، آگے بڑھ کر اس جہاد میں حصہ ڈالیں ، خورشید عالم تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اداروں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ملک کو ان چوروں سے بچالو کہیں گیم ہاتھ سے نکل نہ جائے، عوام ان کے ساتھ نہیں، امپائر ساتھ ہیں، امپائر کے ساتھ ہونے کےباوجود میں انکوشکست دوں گا، اللہ عدلیہ اور نیوٹرلز سے پوچھے گا کیسے ایسے چوروں کو ملک پر مسلط ہونے دیا،25جولائی کی دھرنا دیتا توشام انتشار ہونا تھا، پولیس اور رینجرز کے سامنے میری قوم نے کھڑا ہونا تھا، میں اپنے اداروں کے خلاف جنگ کرنے نہیں نکلا،ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، ہمیں طاقت ور فوج کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو یہاں پریڈ گراؤنڈ جلسے کے دوران عمران خان کے سیاسی اور کرکٹ کیرئیر پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بڑی سکرینیں نصب کرنے اور خطاب دکھانے کے بھی انتظامات کیے گئے۔ سابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق سے مل کر ہماری حکومت کے خلاف سازش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ میرے باہر نکلنے کا ایک ہی مقصد ہے امپورٹڈ حکومت نامنظور۔

اپنا تبصرہ بھیجیں