راولپنڈی میں دھوکے سے17 سالہ نوجوان لڑکی کو….

قارئین آپ کو انتہائی افسوس ناک خبر سے آگاہ کریں ملک میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیس مسلسل بڑھتے ہی جا رھے ہیں۔کل ہی تھانہ نیوٹاون کے علاقے فیض آباد میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیاہے۔

پولیس کے مطابق فیض آباد کے مقامی ہوٹل سے پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر17 سالہ لڑکی کی جانب سے مدد کے لیے کال ملنے پر ایس ایچ او نیوٹاون انسپکڑ مرزا جاوید اقبال نے ٹیم کے ساتھ بروقت رسپانڈ کیا تو متاثرہ لڑکی نے موقف

اختیارکیا کہ لطیف نامی شخص نے ملازمت دلانے کے لیے قصورسے بلوایا اور ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کانشانہ بناڈالا۔ جس پر پولیس ٹیم نے آدھے گھنٹے کے اندرملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ ہوٹل

میں بغیر تصدیق کمرہ کرائے پر دینے پر ظفر نامی ہوٹل منیجرکوبھی گرفتارکرلیا گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جبکہ ہوٹل منیجر کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایس پی راول ضیاءالدین کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں