زمان خان جھونپڑی میں رہتے ہیں ۔۔ شاہین نے انھیں کون سا عالیشان گھر دلوا دیا؟ دیکھ کر سب جذباتی ہوگئے

“آپ کو پتہ پے زمان خان جھونپڑی میں رہتا ہے۔ آپ بس اسے ایک گھر دلائیں“

لاہور قلندر کے مالک ثمین رانا نے انکشاف کیا ہے کہ کھلاڑی زمان خان کو گھر دلانے میں شاہین آفریدی کا اہم کردار ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ثمین رانا نے کہا کہ مجھے شاہین آفریدی کا فون آیا کہ آپ سے ایک ضروری بات کرنی ہے جس پر میں نے اسے کہا کہ میں فری ہوں ابھی بات ہوسکتی ہے۔ پھر شاہین نے کہا کہ آپ بس زمان کے گھر کے لئے کوشش کریں کیوں کہ وہ جھونپڑی میں رہتا ہے۔ اس کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے آزاد کشمیر کے چکسواری نامی علاقے میں زمان خان کو نیا گھر دینے کا اعلان کردیا ہے۔

5 لاکھ کا انعام بھی خود نہیں رکھا

ثمین رانا کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کی پوری انتظامیہ ہے جو کھلاڑیوں کی مدد کی بھی کوشش کرتی ہے جس میں 4 افراد شامل ہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کا دل بہت خالص ہے انھوں نے بطور کپتان اپنے لئے کچھ نہیں مانگا بلکہ اپنے دوست کی مدد کی درخواست کی۔ اس سے پہلے بھی جب انھیں انعام میں 5 لاکھ دیئے گئے تھے تو انھوں نے وہ سپورٹنگ اسٹاف میں تقسیم کردیں۔https://www.youtube.com/embed/BIinx5CRQok

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ چھا گئے

ثمین رانا کا کہنا ہے کہ جب ہم نے زمان خان کا گھر جا کر دیکھا تو ہمیں شاہین پر اور زیادہ فخر ہوا کیوں کہ اس کا گھر کافی خستہ حالت میں تھا۔ زمان خان 20 سالہ فاسٹ باؤلر ہیں جنھوں نے پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی ٹیم کے لئے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ عوام کی رائے کے مطابق اگر چہ زمان خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن مستقبل میں وہ اس سے زیادہ کامیاببیاں سمیٹیں گے کیوں کہ ان کو مشکل وقت میں کھیل کو سمجھنا اور پختگی سے کھیلنا آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام شاہین شاہ آفریدی کو ان کے پرخلوص جذبات پر سراہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں