سردیوں میں مرغیاں بھی جم گئیں ۔۔ برف باری میں ایک جانور نے دوسرے کی مدد کس طرح کی؟
سخت سردیوں میں جہاں انسان اپنے آپ وک محفوظ رکھنے کی جستجو میں ہوتے ہیں وہیں جانور بھی برف سے بچنے کے لیے محفوظ مقام تلاش کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعہ سے متعلق بتائیں گے جس میں ایک جانور دوسرے جانور کی مدد کر رہا تھ، اگرچہ ویڈیو 2017 کی ہے مگر سب سوشل میڈیا وائرل ہے۔
چین کے شہر میں شدید برف باری سے جہاں رہائشی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں وہیں چرند پرند اور جانور بھی مشکلات جھیل رہے ہوتے ہیں۔
اگرچہ انسان اپنی تکلیف کو بتا سکتا ہے مگر بے زبان جانور اپنی تکلیف کو لوگوں تک نہیں پہنچا سکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مرغیاں شدید برف باری میں برف میں دھنسی ہوئی ہیں، جبکہ پالتو کتا ان مرغیوں کو برف سے نکالنے میں مدد کر رہا ہے۔
برف باری کے دوران مرغیاں اس برف اس طرح دھنسی ہوئی تھیں کہ ان کا باہر نکلنا کافی مشکل تھا اور یہ مرغیاں بے جان دھنسی ہوئی تھی، جو کہ کسی کی مدد کی منتظر معلوم ہوتی تھیں۔
ایسے میں کتے نے ان مرغیوں کی تکلیف کا احساس کیا اور ان کی مدد کی، مرغیاں جب اپنے دڑبے میں گئیں تو انہیں محسوس ہوا کہ اب یہ محفوظ ہیں۔