سستا مگر سنہرا پانی جو بڑی بڑی بیماریوں سے بچائے، ہر گھر میں موجود اس سستی چیز کو صرف چند گھنٹے بھگوئیں اور اس کا پانی پی کر جادو دیکھیں

 
مونگ کی دال کا شمار ایسے کھانوں میں ہوتا ہے جو کہ عام طور پر اپنی بہت سی خصوصیات کے سبب اکثر گھروں میں عام پکائی اور کھائی جاتی ہے- ایک جانب تو یہ دال بچوں اور بڑوں سب میں اپنے ذائقے کے سبب پسند کی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ آسانی سے ہضم ہونے کے سبب بچوں کی ابتدائی غذا کے طور پر بھی دی جا سکتی ہے-
 
مونگ کی دال کی غذائی افادیت
مونگ کی دال پروٹین کا ایک اہم ذریعہ ہے اس میں امائنو ایسڈ بھی پایا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ دال کاربوہائڈریٹ سے بھرپور ہوتی ہے جس کی وجہ سے توانائی پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے- اس کے علاوہ اس میں کئی منرل بھی پائے جاتے ہیں جن میں میگنیشیم، آئرن، زنک اور پوٹاشیم کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے وٹامن بھی پائے جاتے ہیں-
 
مونگ کی دال کے پانی کے فوائد
مونگ کی دال کھانا تو سب پسند کرتے ہیں لیکں آج ہم آپ کو مونگ کی دال کے پانی کے بارے میں بتائيں گے جس کا استعمال مونگ کی دال سے بھی زیادہ فوائد کا حامل ہوتا ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
 
مونگ کی دال کا پانی بنانے کا طریقہ
مونگ کی دال کے پانی کو بنانے کے لیے چار گھنٹے کے لیے تھوڑی سی دال نکال کر بھگو دیں اس کے بعد اس دال کو اس پانی سمیت ہلکی آنچ پر پکانے کے لیے رکھ دیں- اس کو اس وقت تک پکائيں جب تک کہ دال گل نہ جائے- جب دال گل جائے تو اس کو چھان کر پانی علیحدہ کر لیں اس پانی کو ایسے ہی پی لیں یا ٹھنڈا کر کے بھی پیا جا سکتا ہے-
 
جوانی کو برقرار رکھتا ہے
مونگ کی دال کے پانی میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ آکسیڈیٹو کے سبب جسم میں جو تناؤ پیدا ہو سکتا ہے یہ اس تناؤ کی کیفیت کو بہتر بناتا ہے- جس کی وجہ سے عمر کے اثرات کا انسان کے جسم پر ہونا کم ہو جاتا ہے اور اس پانی کا استعمال دن میں ایک بار کرنے سے انسان بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رہتا ہے اور دیر تک جوان رہتا ہے-
 
ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے
مونگ کی دال کے پانی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے- یہی سبب ہے کہ عام طور پر ڈاکٹر ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں مونگ کی دال کے استعمال کو تجویز کرتا ہے-
 
 
دل کی تکلیف میں معاون
مونگ کی دال کا پانی تاثیر کے اعتبار سے بہت محفوظ ہوتا ہے اس کے باقاعدگی سے استعمال سے نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے جو کہ دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے-
 
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے
مونگ کی دال کے اندر فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور یہی تاثیر اس کے پانی میں بھی ہوتی ہے اس وجہ سے مونگ کی دال کا پانی پینے سے قبض میں افاقہ ہوتا ہے اور خون کے اندر بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے-
 
وزن کم کرنے میں مفید
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اس پانی کا استعمال کر سکتے ہیں ایک جانب تو یہ پانی پروٹین اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور دوسری جانب اس کے اندر چکنائی کی شرح صفر ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال وزن بڑھنے سے روکتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر کی موجودگی جسم کی فاضل چربی کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں