شیخوپورہ میں ضمنی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی
شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2018ء میں آزاد حیثیت سے جنرل الیکشن میں بائیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار طیاب راشد سندھو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے اس کا اعلان عمران سے ملاقات کے بعد کیا، وہ پی ٹی آئی کے شیخوپورہ جلسہ میں بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments