طالبان حکومت کا سربراہ کون ہوگا؟

قارئین آپ کو یہاں انتہائی اہم خبر سے آگاہ کریں افغانستان کی نئی حکومت نے سربراہ کا اعلان کر دیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے امیر ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نئی افغان حکومت کے سربراہ ہوں گے

جب کہ صدر یا وزیر اعظم ان کے نیچے رہ کر کام کرے گا۔ نیوز کے مطابق طالبان کے ثقافتی کمیشن کے سربراہ امان اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ

طالبان کے سربراہ ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ آئندہ افغان حکومت کے بھی سربراہ ہوں گے۔ نئی حکومت کے قیام اور کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ ’

ہم جس حکومت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں وہ لوگوں کیلئے ایک ماڈل ہوگی، ہبتہ اللہ اخوندزادہ کی حکومت میں موجودگی پر کوئی شک و شبہ نہیں ہے،

وہی حکومت کے سربراہ ہوں گے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں سنا جائے گا۔‘
نئے سسٹم کا نام جمہوریہ یا امارت کی بجائے اسلامی حکومت ہوگا۔ ملا ہبتہ اللہ صدر نہیں بلکہ افغانستان کے قائد ہوں گے، صدر یا وزیر اعظم کا عہدہ ان کے نیچے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں