طلاق کیوں ہوتی ہے۔۔۔؟؟

طلاق کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم برطانیہ میں ایک نئی تحقیق میں اس حوالے سے حیران کن دعویٰ کر دیا گیا ہے۔ تحقیق کاروں نے ایک تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ میاں بیوی کے گھر کے کام کاج میں غلطی کرنے پر ان کی طلاق ہونے کا بہت امکان ہوتا ہے۔

برطانیہ ہر 10میں سے ایک طلاق کی وجہ کسی ایک فریق کا گھر کے کسی کام میں غلطی کرنا ہوتا ہے۔ سروے کے مطابق سب سے زیادہ طلاقیں گھر کو غلط پینٹ کرنے پر ہوئیں۔ سروے میں شامل 2ہزار مطلقہ مردوخواتین میں سے 29فیصد نے اعتراف کیا

کہ ان کی طلاق کی وجہ ان کا یا ان کے سابق شریک حیات کا گھر کو پینٹ کرنے میں غلطی کرنا یا پینٹ کے رنگ کے انتخاب پر ہونے والا جھگڑا تھا۔ دوسرے نمبر پر 26فیصد لوگوں نے کہا کہ ان کا جھگڑا نئے منگوائے گئے فرنیچر کو اسمبل کرنے پر ہوا جس کے نتیجے میں ان کی طلاق ہو گئی۔ 20فیصد نے حیران کن طور پر اعتراف کیا کہ ان کا فرنیچر کو گھر میں ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر جھگڑا ہوا اور ان کی طلاق ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں