طلال چوہدری نے شیخ رشید کی ایسی آڈیو لیک کردی کہ ملک بھر میں ہنگامہ مچ گیا

اسلام آباد (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ووٹ مانگتے آڈیو جاری کر دی۔طلال چوہدری کے ٹوئٹر پر جاری

آڈیو میں شیخ رشید 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔دوسری جانب شیخ رشید کا فون سننے والے نے کہا کہ وہ شیر کو ووٹ دیں گے۔

آڈیو شیئر کرتے ہوئے طلال چوہدری نے لکھا کہ یہ شیخ رشید ہی کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹ

مانگنے سے متعلق میری آڈیو درست ہے، بلے کے لئے کشمیر جاکر بھی ووٹ مانگنا پڑا تو تیار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں