غریب مسلمان پر قدرت اور قسمت مہربان ہو گئی، آسمان سے 40 کروڑ کا تحفہ

نڈونیشیا کے غریب مسلمان پر قدرت اور قسمت مہربان ہو گئی، آسمان سے تقریبا ً چالیس کروڑ کا تحفہ اس کے گھر آن گرا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے 33 سالہ جوشوا نامی شخص کے گھر شہاب ثاقب کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر آن گرا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس طرح گرنے والے شہاب ثاقب کے ٹکڑوں کی فی گرام کے حساب سے قیمت لگائی جاتی ہے اور سائنسدان اس کی قیمت اعشاریہ 50 سے 5 ڈالر فی گرام تک لگاتے ہیں۔

جوشوا انتہائی غریب ہے اور تابوت بنانے کا کام کرتا ہے، وہ اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک اسے زور دار دھما کے سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی، وہ گھبرا کر برآمدے کی جانب دوڑا، اسے ایک سوراخ نظر آیا، گرنے والا ملبہ اٹھایا تو اسے عجیب و غریب پتھر نظر آیا جو ابھی گرم تھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمان سے گرنے والا یہ ٹکڑا ساڑھے 4 ارب سال پرانا اور نہایت نایاب تھا اس وجہ سے اس کی قیمت 857 ڈالر فی گرام تھی اور 2.1 کلو گرام وزنی یہ پتھر 24 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں اس غریب شخص سے خریدا گیا، جو اسے مالا مال کر گیا

پاکستانی روپو ں میں اس کی قیمت تقریباً 40 کروڑ روپے بنتی ہے، اس موقع پر جوشوا نے کہا کہ وہ اب اتنا امیر ہو گیا ہے کہ اپنے لئے بہتر گھر بنوانے کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد کا وقت انتہائی اچھے طریقے سے گزار سکتا ہے۔ اسے کہتے ہیں کہ خد جب بھی دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کے دیتا 

اپنا تبصرہ بھیجیں