فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کیلئے ویزے کی درخواست جمع کرا دی
سلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کرلیا اور ویزے کی درخواست جمع کرادی
۔فیصل ایدھی کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں، بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں۔
فیصل ایدھی نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایدھی فاونڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دوائوں کی زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ مصر کے راستے فلسطین جائیں گے،مصر کے ویزے کیلئے بھی درخواستیں دے
رہے ہیں، دوائیں اور خوراک مصر سے ہی خریدیں گے،ڈھائی سے 3 کروڑ کا بجٹ رکھا ہے۔فیصل ایدھی نے کہا کہ حکومت سے اس سلسلے میں کوئی امداد نہیں چاہیے،
عوام کی مدد سے سب کرلیں گے۔فیصل ایدھی نے کہا کہ مصر پہنچ کر پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں گے،
فلسطین میں کتنے دن قیام ہوگا اس کا فیصلہ وہاں پہنچ کراور صورتحال کے مطابق کریں گے