قرآن کی تعلیمات میرے دل کے قریب ہیں کیونکہ ۔۔ نامور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی زندگی کا ایسا واقعہ جس کے بعد وہ خودکشی کرنے سے ڈرتے ہیں
سوشل میڈیا پر ایسی کئی مشہور شخصیات موجود ہیں جو کہ اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے مشہور ہو جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے منفرد اور دلچسپ انداز سے سب کے دلوں کو جیت لیتے ہیں۔
نانا پاٹیکر نے ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے مداحوں اور ناظرین کو ایک ایسا تفریح بھرا کانٹینٹ فراہم کیا ہے جس میں سماج سے متعلق سچائی موجود ہوتی تھی۔
لیکن فلموں کے ساتھ ساتھ اصل زندگی میں بھی نانا پاٹیکر نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ بھارتی اداکار کی جانب سے خودکشی سے متعلق ایک ایسا بیان دیا گیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
بھارت میں کسانوں کی جانب سے بطور احتجاج خود کشی کرنے پر آواز اٹھائی جا رہی تھی، جس میں مشہوراداکار نانا پاٹیکر کی جانب سے ایک ایسا پیغام دیا گیا جس کا مسلم دنیا میں بھی استقبال کیا گیا۔
چونکہ مسلمان کسانوں کی خودکشی کا تناسب کم تھا، اسی وجہ سے اداکار نے خودکشی کرنے والوں کو اسلام اور مسلمانوں کی مثال دیتے ہوئے سمجھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ قرآن مجید نے خود کشی کو حرام اور گناہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ اللہ کی مرضی کے خلاف ہے۔ اداکار کی جانب سے کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔
نانا پاٹیکر بھارت میں کسانوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر غمزدہ تھے، جبکہ اس حوالے سے انہوں نے اپنی فلموں کی کمائی کا ایک حصہ 113 فیملیز میں بانٹ دی ہے، اداکار ان فیملیز میں رقم تقسیم کر رہے تھے جن کے سربراہ نے دوران احتجاج خود کشی کر لی۔
واضح رہے مودی حکومت کی جانب سے کسان مخالف قوانین لائے گئے تھے جس کے بعد کسانوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا تھا۔