ماڈل نایاب کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا
ماڈل نایاب ق ت ل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا۔ ق ت ل کی رات مقتولہ دوستوں کی پارٹی میں گئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پارٹی میں مقتولہ نایاب کا اپنے دوستوں سے جھگڑا ۔ جھگڑے کے بعد نایاب پارٹی چھوڑ کر فارم ہاؤس سے باہر آگئی۔
نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق نایاب نے اس جھگڑے کے بارے میں اپنے سوتیلے بھائی کو فون پر بتایا ۔ فون کال کے بعد سوتیلا بھائی مقتولہ نایاب کو ملنے پہنچ گیا ۔ سوتیلے بھائی نے مقتولہ نایاب کو مارکیٹ سے آئس کریم کھلائی اور
گھر چھوڑ دیا ۔ پولیس نے مقتولہ سے جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش شروع کردی ہے ،پولیس نے کال ڈیٹا سے وقوعہ کے روز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ۔ ق ت ل کی رات مقتولہ کیساتھ رابطہ میں رہنے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے ت ش د د زدہ ل ا ش برآمد ہوئی تھی۔ ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر ق ت ل کیا گیا ۔