ماں نے اپنے نومولود کو دیکھا، پیار کیا اور دنیا سے چل گئی ۔۔ 11 سال سے اولاد نہیں ہو رہی تھی، اتنے انتظار کے بعد خود تو دنیا سے چلی گئی مگر بچہ یہیں چھوڑ گئی

بچہ جب دنیا میں آنے والا ہوتا ہے تو وہ وقت ماں اور بچے دونوں کے لیے بہت سخت اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔ یعنی وہ ایسا وقت ہوتا ہے جب بچے اور ماں دونوں نازک مراحل سے گزرتے ہیں جس میں موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔

اس دوران ڈاکٹرز بھی اپنی آخری حد تک کوشش کرتے ہیں کہ ماں اور بچے کی جان کو کسی بھی صورت محفوظ بنایا جائے۔

ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ماں کا نومولود بچہ دنیا میں آتا ہے اور وہ اپنی ماں کے چہرے سے لگا ہوتا ہے۔ تصویر کی دوسری سمت میں ایک ڈاکٹرموجود ہے جو اپنی ڈیوٹی کے بعد افسردہ حالت میں کھڑا رو رہا ہے۔

مذکورہ تصویر نے دیکھنے والوں کو اشکبار کر دیا ہے۔ یہ تصویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پو وائرل ہوئی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ سات گھنٹے قبل ہونے والے آپریشن کی ہے۔

ایک نومولود بچہ اپنی مردہ ماں کے چہرے سے لپٹا ہوا ہے۔ پکچر کے دائیں جانب ایک ڈاکٹر رو رہا تھا ماں شدید بیماری میں مبتلا تھی اور بچہ پیدا نہیں ہو پا رہا تھا۔

یہ عورت جس نے 11 سال تک اپنے بچے کا دنیا میں آنے کا انتظار کیا، اس ماں نے بہت بڑا خطرہ مول لیا خود تو اس دنیا سے چلی گئی اور بچہ محفوظ رہا۔05

اگرچہ ڈاکٹر وں نے 7 گھنٹے تک اپنی پوری کوشش کی لیکن پھر بھی وہ ایک ساتھ بچے اور ماں کو بچانے میں ناکام رہے۔

آخر میں، ڈاکٹر نے ماں کے کہنے پر اپنے بچے کی جان بچانے کا عمل کیا۔ماں نے پیدائش کے بعد بچے کو آخری بار اپنی گود میں لیا، اسے دو منٹ تک بوسہ دیا اور گلے لگایا، مسکرائی اور پھر آنکھیں بند کر کے زندگی چھوڑ گئی۔

دنیا بھر میں ہر سال ہزاروں مائیں بچے کی پیدائش کے دوران وفات پا جاتی ہیں اور دنیا میں صرف دردناک یادیں ہی رہ جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں