مرنے سے کچھ دن پہلے انسان کو کیا نظر آتا ہے ؟ جانیں وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگی


خالق کائنات اللہ رب العزت نے ہر جاندار کے لئے موت کا وقت اور جگہ متعین کردی ہے اور موت ایسی شی ہے کہ دنیا کا کوئی بھی شخص خواہ وہ کافر یا فاجر حتیٰ کہ دہریہ ہی کیوں نہ ہو، موت کو یقینی مانتا ہے۔ اگر کوئی موت پر شک وشبہ بھی کرے تو اسے بے وقوفوں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ بڑی بڑی مادی طاقتیں اور مشرق سے مغرب تک قائم ساری حکومتیں موت کے سامنے عاجز وبے بس ہوجاتی ہیں۔

موت بندوں کو ہلاک کرنے والی، بچوں کو یتیم کرنے والی، عورتوں کو بیوہ بنانے والی، دنیاوی ظاہری سہاروں کو ختم کرنے والی، دلوں کو تھرانے والی، آنکھوں کو رلانے والی،بستیوں کو اجاڑنے والی، جماعتوں کو منتشر کرنے والی، لذتوں کو ختم کرنے والی، امیدوں پر پانی پھیرنے والی، ظالموں کو جہنم کی وادیوں میں جھلسانے والی اور متقیوں کو جنت کے بالاخانوں تک پہنچانے والی شیٔ ہے۔ موت نہ چھوٹوں پر شفقت کرتی ہے، نہ بڑوں کی تعظیم کرتی ہے

نہ دنیاوی چوہدریوں سے ڈرتی ہے، نہ بادشاہوں سے ان کے دربار میں حاضری کی اجازت لیتی ہےمرنے سے پہلے کچھ علامات ظاہر ہو جاتی ہے جس سے علم ہوتا ہے کہ جس میں‌یہ نشانیاں پائی جا رہی ہے اس کی موت قریب آگئی ہیں‌. جیسے مرنے سے پہلے 80 فیصد لوگوں‌کو آوازیں‌آنی لگ جاتی ہیں‌. جو مختلف قسم کی ہوتی ہے .خوابوں میں‌مرنے والے پیارے اور عزیز نظر آنے لگ جاتے ہیں‌. اور یہ متواتر ہونے لگ جاتا ہے . اور کبھی کبھی ایسے خواب بھی کثرت سے آنے لگ جاتے ہیں‌

جس میں انسان خود کو بچے کی صورت میں‌دیکھتا ہے . ماہرین کے مطابق اکثر لوگوں‌کے یہ خواب نظر آتے ہیں‌لیکن یہ ڈراونے نہیں‌ہوتے بلکہ مرنے والے کو سکون دیتے ہیں‌ان کے معانی واضح ہوتے ہیں‌. اور مرنے والے کو پہلے سے ہی موت کے لئے تیار کر دیا جاتا ہے . یہ دراصل موت کا ہی ایک عمل ہے جو کہ ہمیں‌نظر نہیں‌آتا .ایک تحقیق میں‌قریب المرگ لوگوں کا تجزیہ کیا گیا

جس میں‌یہ بات سامنے ائی کہ اکثر نے خواب میں‌خؤد کو مرا ہوا دیکھا یا موت کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا یا کسی عزیز کو مرتے ہوئے دیکھا ان خوابوں کے بعد ان کے ذہنی تناو‌میں کمی ہو گئی تھی اور وہ پرسکون ہو گئے تھے . . لیکن یاد رکھیں‌آخرت پر ایمان لانے والوں کے لئے خواب کافی نہیں‌ہوتے بلکہ یہ دنیا میں‌جو کچھ کیا ہوگا اس کا خمیازہ بروز قیامت بگھتنا ہوگا اس لئے موت سے پہلے اللہ کو راضی کر لیا جائے تا کہ آخرت کا سفر 

اپنا تبصرہ بھیجیں