معذور ہو کر بھی کام کررہا ہے۔۔ معذور شخص سے متاثر ہوکر مشہور بزنس مین نے کیا پیشکش کردی؟
اگر کوئی محنت کرکے روزی کمانا چاہے تو کوئی بھی جسمانی تکلیف اس کے حوصلے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ یہ ثابت کیا اس شخص نے جو دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لئے رکشا چلاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اس شخص سے پوچھا گیا کہ وہ بغیر ہاتھوں کے کیسے کام کررہا ہے تو اس نے بتایا کہ وہ بازو کی مدد سے گاڑی کا رخ موڑتا ہے ساتھ اس کا کہنا تھا کہ گھر میں اس کی بیوی، بچوں کے علاوہ ایک بوڑھا باپ بھی ہے جن کے لئے وہ محنت کرتا ہے۔ معذور شخص نے یہ بھی بتایا کہ وہ 5 سال سے یہ کام کررہا ہے۔
معذور شخص کی یہ ویڈیو خوش قسمتی سے وائرل ہوگئی جسے بھارت کے مشہور بزنس ٹائیکون آنند مہندرا نے بھی دیکھا اور ویڈیو دیکھتے ہی وہ اس شخص سے اتنا متاثر ہوئے کہ اسے نوکری کی پیشکش کردی۔ آنند مہندرا نے اپنی کمپنی مہندرا لاجسٹک کے اسٹاف کو ٹوئٹر پر مخاطب کرکے کہا کہ “میں اس شخص کی ہمت اور کام کرنے کے جذبے سے بہت متاثر ہوں۔ اسےفوراً تلاش کرکے بزنس ایسوسی ایٹ کی نوکری دیں“