میرے والد یہاں آئے تھے لیکن ۔۔ کم سن بچے نے پاکستان آسٹریلیا میچ کے دوران ایسا کیا انکشاف کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کی؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز پاکستان میں جاری ہیں، لیکن اس سب میں سوشل میڈیا پر کافی دلچسپ میمز اور خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ان دنوں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ جاری ہیں اور شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں گرمی کو برداشت کرتے ہوئے شرکت کر رہے ہیں۔

کچھ شائقین کرکٹ اپنے ساتھ ایسے پوسٹرز لے کر آ رہے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، ایک ایسا ہی پوسٹر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے شئیر کیا گیا تھا۔

کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود کم سن بچے نے ایک ایسا پوسٹر تھاما ہوا تھا جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ کم سن بچے نے پوسٹر میں لکھا تھا کہ آخری مرتبہ جب آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کیا تو میرے والد 10 سال کے تھے، اور جب آج میں 10 سال کا ہوں، تو آسٹریلیا آج پھر یہاں موجود ہے۔

اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین سمیت اسٹیڈیم میں موجود کیمرہ مین کی بھی توجہ حاصل کر لی تھی۔

اس سے پہلے بھی کئی ایسے پوسٹرز وائرل ہو چکے ہیں جس میں شائقین نے دلچسپ تبصرے لکھے ہوئے تھے۔

اسی طرح ایک اور پوسٹر پر شائقین کرکٹ نے لکھا تھا کہ کسی دوسرے ہیرو کی کیا ضرورت جب ہمارے پاس محمد رضوان موجود ہے۔ ساتھ ایک اور پوسٹر میں لکھا تھا کہ یہ شاہین کی دنیا ہے اور ہم تو بس اس میں رہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں