پروٹوکول لگا کر سڑک بند کردو، عوام گئی تیل لینے ۔۔ اسلام آباد میں ٹریفک جام ہونے پر فیصل قریشی برس پڑے، دیکھیئے ویڈیو

سڑک جام کی ابتر صورتحال کا سامنا پاکستان کے متعدد بڑے شہروں کو رہتا ہے۔ وی آئی پی پروٹوکول کے باعث شہریوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کے کام کاج متاثر ہوتے ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی آسی اجلاس کے باعث سڑک بلاک کردی گئیں جس میں پاکستان کے مقبول اداکار فیصل قریشی بھی پھنس گئے اور ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو بھی شئیر کی جس میں اداکار بُری طرح سے برسے۔

سینئیر اداکار فیصل قریشی اپنی بہترین اداکاری کی مہارت اور کامل دستکاری کے لیے پسند کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی حب الوطنی کے لیے بھی جانے جاتے ہے۔ کیونکہ وہ پاکستان کے لیے خاص جذبات رکھتے ہیں۔ لیکن جو ویڈیو بنا کر انہوں نے اپ لوڈ کی اس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرتے دکھائی دیئے۔

فیصل قریشی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ انہیں آج کراچی روانہ ہونا ہے لیکن اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کے ساتھ او آئی سی کی بین الاقوامی تقریب کی وجہ سے وہ گھنٹوں ٹریفک میں پھنس ہوئے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ہم اس ٹریفک میں کئی گھنٹے پھنسے ہوئے ہیں، ہمیں ایک گھنٹے میں اپنی فلائٹ کے لیے ائیرپورٹ پہنچنا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ اسلام آباد کے لوگ پروٹوکول کے نام پر ایسی باتیں کیسے برداشت کرتے ہیں، یہ پاگل پن ہے۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے فیصل قریشی کی باتوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے کہا کہ وہ اسلام آباد اور اسکول کے نظام کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

ایک اور مداح نے کہا کہ ٹریفک جام، سیکورٹی اور چھٹیاں بم دھماکوں سے بہتر ہیں اور یہ اقدامات حادثات سے بچنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد پر ایسے چیخ رہے ہیں جیسے انہیں کراچی کی ٹریفک کا تجربہ ہی نہیں ہے۔

مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں فیصل سے یہ امید نہیں تھی جو بہت محب وطن شہری ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں