پیپلزپارٹی کے رہنما طاہر مشہدی انتقال کر گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما طاہر مشہدی مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق طاہر مشہدی کچھ عرصے سے بیمار تھے تاہم جمعے کی رات کو ان کا انتقال ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ طاہر مشہدی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ملیر کینٹ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ طاہر مشہدی پیپلزپارٹی سے قبل ایم کیو ایم سے منسلک تھے۔
Load/Hide Comments