کابل سے روانہ ہونیوالے امریکی فضائیہ کے طیارے C.17 کے پہیوں سے انسانی لاش اور اعضاء ملنے کی تصدیق۔ جانئیے افغانستان کی انتہائی دردناک صورتحال کے بارے میں۔۔
قارئین جیسا کے ہم سب جانتے ہیں افغانستان کا مکمل کنٹرول طالبان کے سنبھالنے کے افغان قوم میں شدید حوف اور بے چینی کی سی کیفیت ہے اور پناہ کے لئے وہ اب اپنا ملک چھوڑ کر بھاگنا چاہ رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے واحد ائیر پورٹ کابل پر بے انتہا رش ہے ۔
اسی بات کا ایک منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک سی 17 جہاز افغانستان آیا۔ جس میں گنجائش سے بہت زیادہ 640 افراد سوار ہوگئے اور کئی افردا تو جہاز کے پروں پر بیٹھ گئےتھے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسی جہاز کے پہیے اور لیندنگ گیئر کے پاس سے کچھ انسانی اعضاء ملے ہیں جس پر اب امریکی فضائیہ کی ترجمان نے بتایا ہے کہ تفتیش کار جہاز کے پہیے ، لیندنگ گیئر اور جہاز سے لٹک کر افضانستان چھوڑنے والے شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق تفتیش کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ امریکی جہاز سے گرنے کی سوشل میڈیا پر جاری پوسٹس اور ویڈیوز کو بھی دیکھا جارہا ہے مزید یہ کہ قطر لینڈنگ کے بعد جہاز کے وہیل سے ملنے والی لاش کے معاملے کو بھی غور وفکر سے دیکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی ہم آپکو ایک اور واقعہ بتائیں گے جس سے آپکو اندازہ ہو جائے گا کہ افغان شہریوں کے دلوں میں کس قدر طالبان کو خوف بیٹھ گیا ہے
۔آج کل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں واضح دیکھا جا راہا ہے کہ بچہ جہازمیں بیٹھنے کی جگہ کے اوپر تھوڑا بہت سامان رکھنے کی جگہ ہوتی ہے ، وہاں بیٹھا ہے اوراس انداز سے جہاز کے گیٹ کو دیکھ رہا ہے جیسے کسی اپنے کا منتظر ہو۔