کیا ایسا ممکن ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹیم آسٹریلیا کے آئندہ سال دورہ پاکستان پر نہ آنے کی صورت میں پلان بی کا عندیہ دے دیا۔ پریس کانفرنس میں کہا

کہ افغانستان کرکٹ کے صدر ملاقات کیلئے آرہے ہیں ، سری لنکاہماری مدد کر سکتاہے ۔لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

( پی سی بی ) نے کہا کہ اپنے بورڈ کو کہہ چکا ہوں کہ ٹیم آسٹریلیا نہیں آتی تو پلان بی بنائیں ، بھارت سے زیادہ توقعات نہیں ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ

وزیر اعظم عمران خان 22تاریخ کو کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سے تفصیلی بات ہوئی ہے اور ان کی گائیڈ لائنز لیتے رہتے ہیں اور لیتے رہیں گے ۔ہمیں خود کو مضبوط کرنا ہے تاکہ کوئی کھیلنے سے انکار کرے تو ایک بار ضرور سوچے ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ چیف سے بات کی

،رکارڈنگ دکھا سکتا تو آپ کو پتہ چلتا کہ میں نے انکار کرنے والے بورڈز کے ساتھ کس لہجے میں بات کی۔میں نے انہیں کھل کر کہا کہ آپ نے ہم سے کام لے لیا اور ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم سے مطلب نکل جائے تو ہمیں چھوڑ جائیں، ہم عزت کے ساتھ کھیلیں گے ، میں پاکستان

کا نقصان ہر گز نہیں ہونے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سے کہوں گا کہ دنیا کو اپنی پرفارمنس سے خاموش کرانا ہے، ہمیں قانونی طور پر بھی معاملہ دیکھنا ہے اور بلاکس بنا کر بھی اس سے نمٹنا ہے ۔جس طرح مغربی ٹیموں نے بلاک بنائیں ہیں، ہم بھی اُسی طرح ایشیائ ٹیموں کا بلاک بنائیں گے اور ان کا مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں