یقین نہیں آتا یہ جوانی میں ایسے تھے ۔۔ پاکستانی مشہور شخصیات جو پہلے بالکل مختلف نظر آتی تھیں، دیکھیں ان کی چند حیران کر دینے والی تصاویر
سوشل میڈیا پر آج کل مشہور شخصیات کافی وائرل ہو رہی ہیں چاہے پھر وہ حکومتی جماعت پر تنقید کرنے والا صحافی ہو یا پھر اپوزیشن کے دہرے بیانیے کے خلاف آواز اٹھانے والا صحافی ہو، اسی طرح خود سیاست دان بھی اپنے بیانات کی وجہ سے مقبول ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
شہباز شریف:
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے نامزد کی گئی شخصیت اور قائد حسب اختلاف شہباز شریف کی پرانی تصاویر اس حد تک دلچسپ ہیں کہ یقین ہی نہیں آتا ہے کہ ان میں اتنی تبدیلی آ چکی ہے۔
شہباز شریف کی یہ تصویر بھی اس دور کی ہے جب وہ اپنی جوانی کی عمر میں تھے جبکہ ان کے سر پر بھی بال ہوا کرتے تھے مگر اب بال بھی کم ہیں اور چہرے پر بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آ ہی گئی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد:
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور پنجاب وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ڈٹ کر مشکل وقت کا مقابلہ کیا۔
ان کے اسی عمل نے انہیں پاکستانیوں میں مقبول بنا دیا ہے۔ مگر کینسر کی تشخیص اور ٹریٹمنٹ کے بعد سے یاسمین راشد کافی تبدیل ہو چکی ہیں۔
عندلیب عباس کی جانب سے یاسمین راشد کی ایک تصویر شئیر کی گئی تھی جس میں یاسمین راشد جوانی کے دور میں تھیں اور میڈیکل کی طالبہ تھیں۔ اس وقت بھی یاسمین راشد ہر موقع پر توجہ حاصل کرنا جانتی تھیں۔ جوانی کے دور سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام کی مسیحا کا صرف دل کی ہی خوبصورت نہیں ہے بلکہ وہ خود بھی خوبصورت تھیں۔ مگر کینسر کے بعد بھی ڈاکٹر یاسمین راشد ایک الگ اور طاقتور خاتون بن کر سامنے آئی ہیں۔
سلیم صافی:
مشہور صحافی سلیم صافی ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے دلچسپ انداز اور حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں، سلیم صافی اپنے موقف کو ہر فورم پر کھل کر رکھنے میں جھجھک محسوس نہیں کرتے ہیں۔
لیکن ماضی میں سلیم صافی کی یہ تصویر کافی وائرل ہے جس میں اپنی جوانی کے دور میں تھے اور بطور طالب علم مختلف محفلوں میں شرکت کیا کرتے تھے۔
ان کی ایک اور تصویر کافی وائرل ہے جس میں سلیم صافی ایک شخص کے ساتھ بیٹھے ہیں۔
بے نظیر بھٹو:
پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی بے نظیر بھٹو نے دنیا بھر میں اپنا مقام اپنے منفرد اور دلیرانہ انداز سے بنایا تھا۔
ان کی اس تصویر میں جس میں اپنے جوانی کے دنوں میں تھیں، کافی پُر کشش اور پُراعتماد شخصیت کی مالک نظر آ رہی ہیں۔
لیکن اکثر لوگ یہ بھی غور کرتے ہیں کہ محترمہ کی سیدھی طرف والی آنکھ کچھ حد تک الگ ہے، لیکن سیاست میں آنے سے پہلے نجی زندگی میں بے نظیر نے زندگی سے بہت کچھ سیکھا تھا۔
نواز شریف:
تین مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے والے اور پھر ہٹائے جانے والے رہنما نواز شریف بھی کسی زمانے میں کرکٹر ہوا کرتے تھے۔
جبکہ سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ نواز شریف نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا تھا۔ اس تصویر میں بہت سے لوگوں کے لیے پہچننا مشکل ہے کہ واقعی یہ نواز شریف ہیں۔
جوانی کی تصویر میں نواز شریف آج کے دور سے کافی مختلف نظر آ رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن:
مولانا فضل الرحمٰن کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو ہر حکومت کا حصہ رہے ہیں۔ لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اپوزیشن میں شامل رہے۔
مولانا کی تصویر ان کے بچپن کی ہے جس میں مولانا کو ٹوپی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔