یہاں لڑکیاں بھاگ کر شادی کیوں کرتی ہیں؟ ۔۔ کیلاش میں شادی کی 3 عجیب و غریب رسمیں، جو ایک سال تک چلتی ہیں

دنیا میں کئی ایسے انوکھے واقعات ہوتے ہیں، جو کہ کئی افراد کے لیے حیرت کا باعث بھی ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کیلاش کی خواتین کے بارے میں بتائیں گے۔

کیلاش پاکستان کا واحد علاقہ ہے جہاں آج بھی اپنی روایتوں میں وہی مٹھاس اور خلوص شامل ہے جیسا کہ ماضی میں ہوتا تھا، اگرچہ باقی علاقوں میں بھی یہی صورتحال ہے مگر جدید دور اور ٹیکنالوجی اب تبدیلی ضرور لائی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کیلاشی لڑکیاں بتا رہی ہیں کہ لڑکی جس لڑکے کو پسند کرتی ہے اس کے ساتھ بھاگ جاتی ہے اور نکاح کرتی ہے۔ کیلاشی اپنے ہی برادری میں شادیاں کرتے ہیں۔

نومبر میں ہونے والے تہوار میں لڑکیوں کو لڑکے پسند کرتے ہیں اور پھر شادی کرتے ہیں۔ جب لڑکی لڑکے کے گھر جاتی ہے تو لڑکی والے لڑکے کے گھر آتے ہیں اور اپنی لڑکی سے پوچھتے ہیں کہ کیا تم اپنی مرضی سے اس لڑکے سے شادی کر رہی ہو، رضامندی نہ ہونے پر رشتہ آگے نہیں بڑھتا ہے۔ یہ رسم کیلاش میں اہم مانی جاتی ہے۔

اس فیسٹیول میں موجود لڑکیوں کے مطابق اگر کوئی لڑکا انہیں پسند کرلے تو وہ ان کے ساتھ بھاگ جائے گی۔ جبکہ ایک اور کیلاشی نے بتایا کہ عام طور پر کیلاش میں شادیوں کی رسمیں ایک سال سے بھی زیادہ عرصے تک چلتی ہیں، لڑکے اور لڑکی والے ایک دوسرے کے گھر آتے ہیں اور رسمیں پوری کرتے ہیں۔

ان رسموں میں ایک رسم یہ بھی ہوتی ہے کہ دونوں گھرانے ایک دوسرے کو دعوتوں پر بلاتے ہیں اور دعوت میں بکرے کے گوشت سے تواضع کی جاتی ہے۔

انہی رسموں میں سے ایک رسم ایسی ہے جس میں دلہن دلہے سے روٹی بنواتی ہے، اس دوران سب گھر والے بھی موجود ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں