یہ پاکستانی برقعہ ہے ہمارا نہیں ۔۔ طالبان کے خلاف افغان خواتین نے سڑکوں پر برقعے جلانا شروع کر دیے
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں جہاں کئی حیرت انگیز اور دلچسپ ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں وہیں کچھ ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں جو معاشرے کی ستم ظریفی کے طور پر سامنے آ رہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کا کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں افغان خواتین احتجاج کر رہی ہیں، احتجاج کرتے ہوئے یہ خواتین اپنے حقوق کا بھی مطالبہ کر رہی تھیں۔
لیکن صورتحال نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب ایک خاتون نے برقعے کو اٹھا کر کہا کہ یہ پاکستانی اور عرب ثقافت کا حصہ ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں پاکستانی برقعے اور عرب ثقافت سے اس برقعے کو جوڑا جا رہا ہے، یہ دراصل ٹوپی برقع ہے جو کہ افغانستان اور پاکستان کے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں پہنا جاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین اس برقعے کو اتار رہی ہیں اور زمین پر رکھ کر اس پر چل رہی ہیں۔