میں عیسائی تھا جب مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہو گئی تھی ۔۔ عیسائی ہونے کے باوجود اس شخص نے کیسے نبی ﷺ کی سیرت اپنائی؟
ہمارے نبی اکرم ﷺ کی سیرت اور حسن سلوک دیکھ کر ظالم بھی جُھک جایا کرتے تھے۔ اسلام مذہب کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ آخری نبی ﷺ نے ہمیں اچھی سیرت اور اچھے اخلاق کو اپنانے کا حکم دیاجس سے دوسرا شخص متاثر ہوکر اسلام میں داخل ہوجاتا تھا۔
آج بھی غیر مسلم اسلام کی طرف تیزی سے آرہے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمارے آخری پیغمبر کی سیرت کے بارے میں تفصیل سے پڑھا ہے جس کی وجہ سے انہیں اسلام میں آنے کی ہدایت نصیب ہوئی۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرووائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص جو پہلے عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا تھا وہ آج نبی ﷺ کا بہت بڑا چاہنے والا بن چکا ہے۔
ایک انٹرویو میں اس شخص نے کہا کہ ہوا کچھ یوں کہ آپ میرے چہرے پر داڑھی دیکھ رہے ہیں یہ اسلام قبول کرنے کے بعد کی نہیں بلکہ جب میں عیسائی مذہب میں تھا تب سے ہی میں نے داڑھی رکھ لی تھی۔ویڈیو میں انٹرویو دینے والے شخص کا کہنا تھا کہ میں نے نبی کریم ﷺکی سیرت پڑھی تو زمانہ عیسائیت میں ہی مجھے اپنے نبی سے محبت ہوگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میرا دل ہوتا تھا کہ نبی ﷺ کیسے اٹھتے تھے، کیسے چلتے تھے، کیسے بیٹھتے تھے، کیسے کھاتے تھے تو مجھے جو اتنا لگاؤ ہوا وہ نبی اکرم ﷺ کی سنت اور سیرت دیکھ کرہوا۔
اسلام قبول کرنے والے شخص نے بتایا کہ ایک مسلمان ہونے کے ناطے جب میں اپنی عیسائی فیملی میں رہ رہا تھا تو میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں نوکری پر جا رہا ہوں آپ میرے کپڑے نکال دیں گی؟ میری والدہ کو معلوم تھا کہ یہ کبھی دفتر جاتے ہوئے شلوار قمیض نہیں پہنتا لیکن میری امی نے شلوار قمیض نکالی۔ میں نے جب اپنی والدہ سے پوچھا کہ شلوار قمیض کیوں نکال دی پینٹ شرٹ کیوں نہیں؟ تو انہوں نے کہا بیٹا آج جمعہ ہے جبکہ میری والدہ اس وقت عیسائی ہی تھیں۔
دیکھیئے اس شخص نے ویڈیو میں اور کیا خوبصورت باتیں کیں۔