آپ کا رزق اللہ تعالیٰ کی زات آپ تک پہنچا دے گا
مولانا مودودیؒ سے کسی نے پوچھا آپ نےکبھی ولی اللہ دیکھا ہے؟مولاناؒ نے فرمایا: میں تو ابھی ایک ولی اللہ سے مل کرآ رہا ہوں، تفصیل پوچھی گئی تو بتایا ، ریلوےاسٹیشن پر اترے تو سامان اٹھانے کے لئے قلی کی ضرورت پڑی، بہت سے قلی حضرات دوڑے آئے میری نظر ایک ایسے قلی پر پڑی جو نہایت آرام سےنماز میں مشغول تھا، ہم نے فیصلہ کیا اس کا ہی انتظار کریں گے، وہ فارغ ہوا تو میں نے اس سے پوچھا کیسے بندے ہو، ٹرین کی آمد ہی تو تمہارے رزق کا سامان ہے تم نے رزق کمانےکے وقت میں نماز کیوں شروع کر دی، اس قلی نے جواب دیا، جو رازق ہے وہ میرے حصے کا رزق مجھ تک ضرورت پہنچا دیتا ہے، اب جس رازق نےآپ کو میرے لئے روکے رکھا کیا مجھے جچتا ہے اسکی عبادت لیٹ کر دوں۔ بھلا اس سے بڑا ولی اللہ کون ہو سکتا ہے؟
Load/Hide Comments