ابلے ہوئے انڈے شوگر کے دشمن ایک ابلے انڈے سے شوگر کا خاتمہ؟
آپ انڈے اور سرکے کو کس طرح استعمال کریں کے آپ کے شوگر میں آفاقہ ہو ۔ اگر آپ کے کسی عزیز یا رشتہ دار کو شوگر ہے اللہ تعالیٰ انہیں صحت وتندرستی عطاء فرمائے ۔ لیکن مریض کو ٹھیک کرنے دوا اور دعا دونوں ضرورت ہوتی ہے ۔
ڈائیبٹیز کے مریضوں کی کوشش ہوتی ہے وہ اپنے جسم میں شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھ سکیں۔ جس کیلئے وہ طرح طرح کے ادویات نسخے استعمال کرتے ہیں بعض اوقات ڈائیبٹیز کے مریض کو اپنے جسم کیلئے مناسب غذائی نظام جاننے میں کئی مہینے لگ جاتے ہیں۔ ڈائیبٹیز مریضوں کے متعلق ایک مطالعے میں اس مرض کو قابو میں رکھنے کا نسخہ سامنے آیا ہے
جس میں بتایا گیا ہے کہ شام کے وقت ایک انڈہ اُبال کر اسکا چھلکا اُتار دیں۔ انڈے کو ایک برتن میں رکھ کر سیب کا اتنا سرکہ ڈالیں رات بھر انڈے کو سرکے میں ڈوبا رہنا دیں۔اور پھر صبح اسے نکال کر کھائیں اور نیم گرم پانی بھی پئیں اورعمل کو خ ون میں شوگر کی مقدار کو قابومیں لانے تک روزانہ دہراتے رہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم پروٹین کی ایک خاص مقدار کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انڈے میں اس کی مقدار موجود ہوتی ہے ۔انڈے میں اچھی چکنائی یعنی فیٹ بھی موجود ہوتا ہے جو دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ اُبلے ہوئے انڈے میں وہ تمام ضروری وٹامنز شامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کی ہڈیوں اور آنکھوں کی جھلیوں کی حفاظت کرتے ہیں اس میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انڈہ کھانے سے ڈائیبٹیز کے مریض میں بھوک کا احساس نہیں رہتا جبکہ شدید تحقیقی مطالعہ کے مطابق سیب کا سرکہ خ ون میں شکر کی مقدار کو کم کرتا ہے ۔ انڈہ کھانا ڈائیبٹیز کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے یا نہیں عام طور پر لوگ کہتے ہیں
انڈہ کولیسٹرول سے بھر ا ہوا ہوتا ہے ۔ اس لیے ڈائیبٹیز کے مریضوں کو انڈہ نہیں دینا چاہیے ۔ڈائیبٹیز کے مریضوں کیلئے ڈاکٹروں کے عین مطابق بہترین انتخاب قرار دیا ہے انڈے کی سفیدی کھانا اس کی زردی آپ چھوڑنا چاہیں چھوڑ دیں۔ انڈے میں لگ بھگ دوسوملی گرام کے قریب غذائی کولیسٹرول ہوتا ہے ۔ یہ جسم پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے یا نہیں اس پر ماہرین ابھی متفق نہیں ہیں۔
ایک انڈے میں سات گرام پروٹین ہوتا ہے ۔ جو اعصاب معاونت اور مسلز کی صحت کیلئے ضروری جز ہے پوٹاشیم سے جسم میں سوڈیم لیول بھی متوازن ہوتا ہے خ ون کی شریانوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے انڈوں میں دیگر اجزاء جیسے لیوٹین پولین یہ سب بھی پائے جاتے ہیں لیوٹین امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔کولین سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے ۔انڈوں میں امیگا تھری فیڈی ایسڈ بھی ہوتے ہیں
جو ڈائیبٹیز کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ خاندانی تاریخ کولیسٹرل کے حوالے سے غذائی کولیسٹرول سے زیادہ اثرانداز ہوسکتی ہے ۔ ایسی غذائیں کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہیں۔ ڈائیبٹیز کے مریضوں کو زیادہ تعداد میں انڈے کھانے سے گریز کرنا چاہیے ۔
طبی ماہرین نے ڈائیبٹیز کے مریضوں کو دن بھر میں دوسو ملی گرام سے زیا دہ کولیسٹرول نہ کھانے کا مشورہ دے رکھا ہے ایک بڑے انڈے میں ایک سو چھیاسی ملی گرا م کولیسٹرول ہوتا ہے ۔ اگر کولیسٹرول زردی میں ہوتی تو سفید ی کو بغیر کسی فکر کے کھایا جاسکتا ہے ۔اگر آپ صرف سفید کھاتے ہیں تو اس کی مقدار بڑھائی جاسکتی ہے ۔