اب حجاب اور برقع پہننے پر پابندی ختم ۔۔ بھارتی والدین کا احتجاج رنگ لے آیا

بھارت کے اسکولوں میں اب برقع یا حجاب پہننے پر پابندی نہیں ہوگی۔ جو طالبات حجاب پہننا چاہیں وہ حجاب پہنیں ان کو اسکول میں آنے کی مکمل آزادی ہوگی۔ بھارت کے شہر مرشد آباد میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے مسلمان طالبات کو بناء حجاب کے آنے کا کہا تھا۔ جس پر بچیوں کے والدین نے احتجاج کیا ۔ والدین نے اس احتجاج میں زور و شور سے حصہ لیا۔ جس پر ہیڈماسٹر نے بچیوں کے حجاب پر عائد پابندی ختم کر دی۔ جہاں اس اسکول کی بچیوں کو حجاب پہننے کی آزادی ملی وہیں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے لیڈر ایم ایل اے ضمیر احمد نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ:” دنیا بھر میں سب سے زیادہ خواتین کے ساتھ زیادتی بھارت میں ہوتی ہے۔ یہ سب اسی وجہ سے ہے کیونکہ یہاں عورت حجاب نہیں پہنتی۔ حجاب دراصل عورت کی خوبصورتی کو چھپانے کے لیے پہنا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے محفوظ رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں