اسے کہتے ہیں اصل شہرت ۔۔ ارطغرل غازی اور میرے پاس تم ہو کے بعد سوشل میڈیا پر اب ‘پری زاد’ پاپڑ کے چرچے

پہلے تو ارطغرل غازی اور ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے پاپڑ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی تھی لیکن اب موجودہ نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل پری زاد پاپڑ کی سوشل میڈیا پر دھوم جاری ہے۔

جو بھی ڈرامہ سیریل ٹاپ ٹرینڈ پر چلتاہے اس کے پاپڑ بھی دستیاب ہوجاتے ہیں۔

جیسا کہ آج ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ نے ڈرامہ شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی ہوئی ہے یہ ڈرامہ عام طور پر نشر کئے جانے والے ڈراموں سے مختلف ہے اس ڈرامہ میں بہترین ڈائیلاگز کے ذریعے معاشرے کے کئی پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

ڈرامے کے مرکزی کردار احمد علی اکبر کی باکمال اداکاری نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔ اس کردار کے چرچے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہو رہے ہیں۔

پری زاد پاپڑ کی تصویر خود اداکار احمد علی اکبر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کر کے یہ ثابت کردیا کہ ڈرامہ پری زاد نے بے پناہ مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

احمد علی اکبر کی جانب سے شیئر کی تصویر ایک ’پاپڑ‘(سنیک) کے پیکٹ کی ہے، اس پاپڑ کا نام پری زاد پاپڑ رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں