اللہ کے واسطے مدد کرو، چھوٹے بچے کے لیے دودھ لا دو وہ بھوکا ہے ۔۔ مشہور مصنف قیصر عباس 3 دنوں سے مری میں اپنی فیملی کو ٹھنڈ سے مرتا ہوا دیکھنے پر مجبور

مری میں اب تک دنیا پھنسی ہوئی ہے، کئی لوگ اب بھی زندگی موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ 3 دن سے پنجاب کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف شاعر مصنف قیصر عباس مری میں اہلخانہ کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستانی عوام کو ایک ایسی حقیقت بتائی ہے جس سے پتھر سے پتھر دل بھی خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو جائے انہوں نے کہا ہے کہ میں مری جیکا گلی میں فیملی کے ساتھ کار میں ہر رہنے پر مجبور ہوں۔

اب تو 3 سال کے چھوٹے بچے کا دودھ بھی ختم ہو گیا ہے اور وہ رو رہے ہیں لیکن لگتا ہے کہ آج رات بھی یہاں ہی گزارنی پڑے گی۔

مزید یہ کہ میرے ساتھ صرف ایک بچہ نہیں بلکہ 2 بچیاں ارو بیوی بھی ہے اور اب میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں یہاں سے آ کر نکالیں۔

کیونکہ کچھ کھانے پینے کو ہے نہیں اور ہم بڑی ازیت میں مبتلا ہیں۔اس کے علاوہ ابھی قیصر عباس اپنے گھر پہنچ پائے ہیں یا نہیں اس کی ابھی تک کوئی اطلاعات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔

یاد رہے کہ مری میں خوفناک برفباری کے نتیجے میں 21 سے زائد سیاح اللہ پاک کو پیارے ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں