امریکی ڈالر کی اکڑ ختم ہونے کے قریب ،پاکستانی روپیہ کب تک مستحکم ہوجائیگا؟خوشخبری سنا دی گئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحی تک پاکستانی روپیہ مستحکم ہو جائیگا۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق مالیاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے وقت تک پاکستان کو سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات‘ قطر سے بھی عظیم ہمسایہ آزمودہ دوست ملک چین
کی طرح پانچ ارب ڈالر/ڈیفرڈ پیمنٹ پر پٹرولیم کی مصنوعات ملنا شروع ہو جائینگی۔ پاکستان کے سابق وزیر پٹرولیم اور (ن) لیگی دور کے 31مئی 2018ء تک رہنے والے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی کی خریداری کا جو 15سالہ معاہدہ امیر قطر کی حکومت کے ساتھ کیا تھا‘ جس کے تحت پاکستان کو ہر مہینے ایل این جی کے 8کارگو شپ آٹھ سے بارہ ڈالر فی ملین ملین برٹش تھرمل یونٹ کے ریٹ سے آج بھی مل رہے ہیں اور جن کی وجہ سے پاکستان میں روشنیاں موجود اور صنعتیں چل رہی ہیں‘ اس عظیم دوست ملک قطر کی جانب سے پاکستان کو عیدالاضحی کے قریب مزید اڑھائی تین ارب ڈالرز کی ایل این جی کی فراہمی کا بھی آغاز ہو جائیگا۔ اس طرح وسط جولائی کے بعد پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جو 30جون کو ساڑھے سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے وہ تیزی سے کم ہو گی اور 8جولائی سے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ ٹو (K-2) کی سالانہ ری فیولنگ‘ مینٹی ننس بھی مکمل ہو جائیگی اور 9جولائی کے لگ بھگ پاکستان کے نیشنل گرڈ میں مزید 1500میگا واٹ بجلی شامل ہونے سے لوڈ شیڈنگ کے بحران کی شدت کم ہو جائیگی۔