انتہائی عجیب و غریب واقعہ۔۔۔
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نو ماہ تک اپنے حمل سے بے خبر رہنے والی لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا۔رات 3 بجے لڑکی کے پیٹ میں درد، ایمبولینس کا انتظار کرتے کرتے بچے کو جنم دے دیا، 9
ماہ تک حمل کا پتہ کیوں نہیں چلا؟ ڈاکٹرز بھی چکرا کر رہ گئے۔ زرائع کے مطابق 14 اگست کی رات کو 20 سالہ جارجیا فیملی ڈنر سے واپس آکر اپنے 27 سالہ پارٹنر کیلون کے ساتھ سونے چلی گئی۔
رات کو تین بجے اس کے پیٹ میں شدید درد اٹھا جس پر ایمبولینس کو کال کی گئی تاہم ایمبولینس نے پہنچنے میں چھ گھنٹے لگادیے۔ اس دوران جارجیا ایک صحت مند بچے کو جنم دے چکی تھی۔ جب ایمبولینس آئی تو جارجیا اور بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز بھی ان کا کیس حیران رہ گئے۔
Load/Hide Comments