انسان کی کہانی
(Publilius Syrus)سائرس پبلی لیس
پہلی صدی قبل مسیح کا ایک رومی مصنف ہے۔اس کی تحریریں لاطینی زبان میں اسس طرح کیا گیا ہے۔
A good opportunity is seldom presented, and is easily lost.
یعنی ایک اچھا موقع مشکل سے آتا ہے اور وہ بہت آسانی سے چلا جاتا ہے۔
لاطینی مصنف نے یہ بات دنیا کے اعتبار سے کہی ہے ۔دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے قیمتی مواقعے ہر وقت موجود نہیں رہتے ۔وہ کبھی کبھی سامنے آتے ہیں مگر اکثر لوگ اس کی اہمیت کو سمجھ نہیں پاتے۔وہ بروقت اس کو استعمال نہیں کرپاتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ موقع ہاتھ سے نکل جاتا ہے اور اس کے بعد لوگوں کے حصہ میں جو چیز باقی رہتی ہے وہ صرف یہ افسوس ہوتا ہے کہ کیسا قیمتی موقع میں نے کتنی نادانی سے کھو دیا۔
یہی معاملہ زیادہ بڑے پیمانہ پر آخرت کا ہے۔آخرت کے لئے کچھ کرنے کا موقع ہر آدمی کو ملتا ہے مگر یہ موقع کسی آدمی کو صرف ایک بار ملتا ہے۔ پھر یہ موقع اچانک آدمی کی موت پر ختم ہوجاتا ہے۔موت کے بعد جب آدمی کی آنکھ کھلتی ہے تو اس کو سخت جھٹکا لگتا ہے۔اب یہ ابدی افسوس اس کا مقدر بن جاتا ہے کہ آخرت کی نعمتوں کو کمانے کا کتنا قیمتی موقع اللہ تعالیٰ نے مجھے دیا تھا اور میں نے کتنی غفلت میں اُسے کھودیا۔
(Missed opportunities) دنیا میں ہرآدمی کو یکساں مواقع دئے گئے ہیں، مگر آخرت میں کسی آدمی کا کیس ضائع شدہ
(availed Opportunities) کا کیس ہوگا اور کسی آدمی کا کیس استعمال شدہ مواقع
کا کیس ہوگا۔یہی چند الفاظ میں ہر ایک کی کہانی ہے
یہ صورتِ حال دنیاں میں زندگی کے معملات کو بے حد نازک بنا دیتی ہے کیوں کہ دنیا کے اعتبار سے تو ایک موقع کھونے کے بعد دوسرا موقع ملنا کا بھی امکان رہتا ہے۔ مگر آخرت کا موقع ایک بار ملنے کے بعد دوسری بار ملنا والا نہیں۔یہاں جو شخص ایک بار کامیاب ہوا وہ ہمیشہ کے لئے کامیاب ہوگیا اور جو ایک بار ناکام ہوا وہ ہمیشہ کے لئے ناکام رہ گیا۔