انسان کی 4 چیزیں ماں کے پیٹ میں لکھ دی جاتی ہیں
و
ہ کون سی چار باتیں ہیں جو انسان کے متعلق اس کی ماں کے پیٹ میں ہی لکھ دی جا تی ہیں۔ ابن مسعود ؓ بیان کر تےہیں رسول اللہ ﷺ جو کہ صادق ہیں فر ما یا تم میں سے ہر ایک کی تخلیق اس کی ماں کے پیٹ میں اس طرح مکمل کی جا تی ہے کہ وہ چالیس روز تک نطفہ رہتا ہے پھر اتنی مدت جمع ہوا خ و ن رہتا ہے
پھر اتنی ہی مدت گوش ت کا لوتھڑا رہتا ہے پھر اللہ چارباتیں لکھنے کے لیے اس کی طرف ایک فرشتہ بھیجتا ہے۔پس وہ اس کا عمل اس کی عمر اس کا رزق اور اس کا بد نصیب یا سعادت مند ہو نا لکھتا ہے
پھر اس میں روح پھونک دی جا تی ہے پس اس ذات کی قسم جس کے سوا کو ئی معبود و بر حق نہیں بے شک تم میں سے کو ئی شخص اہلِ جنت کے سے عمل کر تا رہتا ہے حتیٰ کہ اس کے اور جنت کے ما بین صرف ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جا تا ہے تو تقدیر اس پر غالب آ جاتا ہے۔
اور وہ جہ نم کا سا کو ئی عمل کر بیٹھتا ہے تو اس میں داخل ہو جا تا ہے اور تم میں سے کوئی جہ نمی جیسے عمل کر تا رہتا ہے حتیٰ کہ اس کے اور جہ نم کے درمیان ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جا تا ہے اور وہ اہلِ جنت کا سا عمل کر لیتا ہے تو اس میں داخل ہو جا تا ہے حضور ﷺ نے فر ما یا اللہ اس شخص کے چہرے کو ترو تازہ رکھے جس نے میرے سے کو ئی حدیث سنی پھر جیسے سنی ویسے اسے آگے پہنچا دیا