ان کا جنازہ بھی مسجد سے اٹھا ۔۔ وہ خوش قسمت لوگ جن کا انتقال دین کی خدمت کرتے ہوئے ہوا، ایمان افروز مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے

یہ زندگی تو اللہ پاک کی ہی عطا کی ہوئی ہے اور کب انسان نے دنیا سے جانا ہے یہ اللہ پاک کی زات کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔

اور آج ہم آپکو ان لوگوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو دکھنے میں تو عام انسانوں جیسے ہی ہیں مگر یہ اللہ کی بارگاہ میں بڑے ہی اچھے لوگ ہیں کیونکہ انہیں نماز کے دوران یا پھر دین کی تبلیغ کرتے ہوئے موت آ گئی اور یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں نظر بند ہو گئے۔آئیے جانتے ہیں ان کےبارے میں۔

تہجد کی نماز میں روح نکل جانا :

یہ واقعہ اسماعیل نامی ایک شخص کا ہے جو کہ بھارتی شہر ممبئی کا رہنے والا ہے۔ یہ ایک بزرگ شہری ہیں جو اپنی قریبی مسجد میں نماز پرھنے کیلئے داخل ہوتے ہیں، مسجد کی لائٹ چلا کر اور وقت دیکھ کر تیجد کی نماز کی ابتادء کر دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا کستا ہے کہ جیہسے ہی یہ نماز ختم کرتے ہیں تو ان کی روح ان کے جسم سے پرواز کر جاتی ہے۔

اور یہ بیٹھے بیٹھے ہی سجدے کی حالت میں چلے جاتے ہیں اور اس طرح اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں۔ یہ واقعہ تقریباََ 2 سال پرانا ہے اور اس کی ویڈیو اب تک سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ اس طرح کی موت کو دیکھ کر ہر مسلمان یہ خواہش کرتا ہے کہ اسے بھی اس حالت میں اللہ پاک کی طرف سے موت نصیب ہو۔

دوران نماز امام صاحب کا انتقال:

یہ واقعہ 1 سال پرنا ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ امام مجدت مسجد میں ہی نماز سے پہلے قرآن پاک پرھ رہے ہیں مگر جب وہ نماز پرھانے کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو کچھ ہی دیر میں یہ اپنے سینے پر ایک ہاتھ رکھ لیتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید انہیں دل میں درد ہو رہا ہو۔ اس کے بعد جب وہ رکوع میں جانے لگتے ہیں تو ایک دم سے نیچے گر جاتے ہیں۔

تو اب پہلی صف میں سے ایک شخص موجود ہوتا ہے وہ نماز مکمل کرواتا ہے جس کے بعد سب امام صاحب کی طرف دیکھتے ہیں اور ایک شخص مسجد میں سے ہی انہیں چیک کرتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ اب یہ اس دنیا میں نہیں رہے۔جس انداز سے انہیں یہ شخص چیک کرتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ آدمی ڈاکٹر ہے۔

بیان کے دوران انتقال:

اس ایمان افروز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی گردش کرتی رہی ۔ ہوا کچھ یوں کہ قاری عبدالمتین صاحب ایک جگہ بیان کر رہے تھے تو بالکل ٹھیک ٹھاک تھے اور کافی دیر تک بیان کرتے رہے مگر پھر ایک دم سے حالت غیر ہوئی تو قریب موجود ایک شخص نے انہیں سنبھالا اور پانی پلایا مگر ان کے منہ میں پانی بھی نہیں گیا۔

تو پھر انہیں اٹھا کر اسپتال لے جایا گیا۔ مگر اسکے بعد کچھ ایسی خبریں سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملیں جس سے اندازہ ہوا کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے۔

نماز میں بزرگ کا انتقال:

یہ ویڈیو 6 سال پہلے کی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بزرگ شخص بالکل ٹھیک مسجد میں موجود ہے مگر جیسے ہی وہ باجماعت نماز کی ادائیگی کیلئے کھڑا ہوتا ہے تو اسکی طبعیت ایک دم سے خراب ہوتی ہے اور وہ گر جاتا ہے۔

اسی دوران پیچھے سے اور آنے والے افراد اس بوڑھے کو اٹھا کر صف سے پیچھے لے آتے ہیں، تو انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور انکا جنازہ بھی مسجد سے ہی اٹھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں